راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ جب میرا کیریئر ختم ہوگا، تب بھی آل راؤنڈر ہی کہلاؤں گا، بیٹنگ میں سکور کرنا میرے لیے بونس ہے۔
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے ہمارے ٹیل اینڈرز بھی بہترین بلے بازی کر سکتے ہیں جس سے پریشر میں کمی آتی ہے، میں نے نیشنل بینک اور فیصل آباد ریجن سے اسی نمبر پر بلے بازی کی ہے جس پر قومی ٹیم میں کر رہا ہوں۔
قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ راولپنڈی میں جتنی وکٹ ٹو وکٹ گیند کریں اتنا اچھا ہے۔ راولپنڈی کی پچ سپنرز کو کافی مدد کر رہی ہے اور اس پر نعمان علی اپنے تجربے کا بہترین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تھوڑی سی ٹریٹمنٹ کی وجہ سے آج باؤلنگ کی رفتار میں کمی نظر آرہی تھی ،میری کوشش یہی ہے کہ جس رفتار سے میں پہلے باؤلنگ کرتا تھا اسی رفتار سے اب بھی کروں۔