پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے کل ہوگا

Published On 03 April,2021 12:44 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے کل ہوگا۔ کپتان بابر اعظم نے سیریز اپنے نام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

ایک روز آرام کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کا وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے، ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے دانش عزیز کو اعتماد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ شاندار سنچری سکور کرنے پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 273 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔
 

Advertisement