دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 04 April,2021 12:38 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

میچ سے قبل ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی جس پر کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ شروع ہوا تو پروٹیز اوپنرز ڈی کوک اور مارکرم میدان میں اترے، پہلی شراکت داری میں دونوں بلے بازوں نے 55 رنز بنائے تھے کہ مارکرم 39 رنز پر فہیم اشرف کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ 169 رنز کے مجموعے پر پروٹیز کو دوسری وکٹ کا نقصان ہوا، کوآنٹن ڈی کوک 80 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ میزبان کپتان ٹیمبا باوما کریز پر آئے اور ون ڈے کیرئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی، ریسی وینڈر کی شراکت داری میں 190 کے مجموعے پر وہ کریز پر موجود ہیں۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔
 

Advertisement