ہرارے: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔
ہرارے میں ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ میزبان زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی کھلاڑی اِن ایکشن ہو گئے۔ نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں 29 اپریل سے ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 17 ٹیسٹ مقابلے ہوئے، 10 میں قومی شاہینوں کو کامیابی ملی، 3 میں شکست ہوئی جبکہ 4 میچ بے نتیجہ رہے۔