سینچورین: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی کامیابی کے بعد پلیئر آف دی سیریز بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی نتائج میں جھلکتی ہے تاہم سامنے آنے والی خامیوں کو آرام سے بیٹھ کر دور کرنے کی کوشش ہوگی۔
بابر اعظم نے سہولیات کی فراہمی پر جنوبی افریقی بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سمیت دیگر تمام مسائل کے باوجود انہوں نے آن اور آف دی فیلڈ دورے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کی عدم موجودگی میں انہیں سوشل میڈیا پر بھرپور سپورٹ حاصل رہی تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ سیٹ بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر پر جو دباؤ آیا اس پر لازمی کام کرنا ہوگ۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے روانہ ہوتے وقت انہوں نے سوچا تھا کہ 110 فیصد کارکردگی کے ساتھ سیریز جیتنا ہے اور شکر ہے کہ اسے ممکن بنانے میں کامیابی ملی۔