لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، 37 کے مجموعی سکور پر شرجیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد وسیم نے وکٹ حاصل کی۔ اس دوران بابر اعظم اور نجیب اللہ زردان نے یونائیٹڈ کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے۔
بابر اعظم کی اننگز کا خاتمہ حسن علی نے کیا۔ انہوں نے 81 سکور بنائے۔ پریرا صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بیٹسمینوں میں نجیب اللہ زردان 71 اور والٹن ایک رن بنا سکے۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 190 رنز بنائے۔ عاکف جاوید، حسن علی، محمد وسیم، علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔