لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹ سکواڈ کی ڈربی میں پریکٹس جاری ہے، پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق ’وکٹ کیپر‘ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز نے ایک گھنٹے تک فیلڈنگ سیشن کیا، قومی سکواڈ آج چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کرے گا، کل صرف چند بلے بازوں کو نیٹ کروایا جائے گا۔ قومی اسکواڈ کل دوپہر میں ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔
Head Coach Misbah-ul-Haq took the gloves during the intra-squad practice match at Incora Ground, Derby #ENGvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/vvuHQGmAC2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 5, 2021
دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ’وکٹ کیپر‘ بن گئے، پریکٹس کے دوران انہوں نے دستانے پہن لیے اور پریکٹس سیشن میں بھی خود حصہ لیا۔
یاد رہے کہ پاک انگلیڈپہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔