پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

Published On 02 July,2021 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدن میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ تمام کیٹگریز کیلئے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ نے بی کیٹگری میں اظہر علی، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے جبکہ سرفراز احمد ،عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، حسنین ، محمد نواز اور نعمان علی سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

ایمرجنگ کیٹگری میں عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ 8 نئے کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ دیا گیا اور 9 سے واپس لیا گیا ہے۔ لیکن انکے لئے بھی دروازے کھلے ہیں اور یہ سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں۔