فاسٹ باؤلر حارث رؤف ’روٹی گروپ‘ میں شامل

Published On 30 June,2021 05:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پلیئرز حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور فخر زمان پر مشتمل ’روٹی گروپ‘ میں نیا اضافہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ 2018 میں دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی ، محمد نواز ، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔

حارث رؤف نے بھی حسن علی اور دیگر کے ’روٹی گروپ‘ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں کیا ۔

فاسٹ باؤلر حسن علی نے حارث رؤف کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ان کا اس گروپ میں ویلکم بھی کیا۔

شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو ’روٹی گروپ‘ کا نام دے رکھا ہے۔
 

Advertisement