کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئیں اسے نہ دہراؤں: صہیب مقصود

Published On 30 June,2021 05:20 pm

ڈربی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کو چیمپئن بنانے والے جارحانہ بلے صہیب مقصود نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئی اس کو نہ دہراؤں، ٹیم کو میری جہاں بھی ضرورت ہوئی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا ۔

ڈربی سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صہیب مقصود نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نڈر ہوکر کرکٹ کھیلی، جس طرح ڈومیسٹک میں کھیلا کوشش ہوگی انٹرنیشنل بھی ویسا کھیلوں، مجھے جہاں بھی کھلایا جائے گا اپنا سو فیصد دوں گا ۔

انہں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے سلیکٹ ہوتا تو اس کو ٹیم کا سوچنا چاہیئے، جب سے ٹیم سے ڈراپ ہوا کم بیک نہیں کیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی کارکردگی دکھا کر آیا تھا ، کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئی اس کو نہ دہراؤں۔

پاکستان انگلینڈ سے متعلق سیریز پر صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں وائٹ بال کرکٹ میں ہمیشہ سکور بنتے ہیں جبکہ پاکستان نے انگلینڈ کو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے۔

یاد رہے کہ تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ سکواڈ نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اسکواڈ دو انٹر سکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، پہلا انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا۔ قومی سکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔
 

Advertisement