پاکستان کرکٹ بورڈ کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

Published On 28 June,2021 10:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، تمام کٹیگریز کے ماہوار وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے 12 خواتین کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔ جویریہ خان، بسمہ معروف اے کٹیگری میں برقرار، ندا ڈار کی بی کیٹگری میں ترقی ہو گئی۔

کیٹگری سی میں انعم امین، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
 

Advertisement