قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا پلان اچانک تبدیل

Published On 24 June,2021 06:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا پلان اچانک تبدیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے رواں ماہ انگلینڈ سے سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہونا ہے، تاہم اب قومی ٹیم کی برطانیہ روانگی کا پلان اچانک تبدیل ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ابوظہبی سے آج رات لاہور پہنچیں گے

لاہور کے آئسولیشن میں موجود کھلاڑی اور سٹاف اب ابوظہبی سے آنے والے کھلاڑیوں کو آج رات علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور جوائن کرینگے، تبدیل کردہ پلان کے مطابق لاہور سے تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف اکٹھے ہوکر انگلینڈ بذریعہ چارٹرڈ طیارے روانہ ہونگے۔

پہلے پلان کے مطابق لاہور میں موجود تین کھلاڑیوں اور 7 آفیشلز نے ابوظہبی سے کھلاڑیوں کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہونا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔ اسکے بعد ایئرپورٹ سے ہی برطانیہ روانہ ہونگے۔