لاہور: (دنیا نیوز) یونس خان کے استعفے کے محرکات سامنے آ گئے۔ آئس باتھ نہ لینے پر یونس خان کا حسن علی کے ساتھ جھگڑا استعفے کی وجہ بنا۔
ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں حسن علی نے آئس باتھ لینے سے انکار کیا۔ ٹرینر یاسر ملک کی شکایت پر یونس خان نے حسن علی کو ڈانٹ دیا۔
حسن علی کے انکار پر یونس خان آپے سے باہر ہوگئے۔ وقار یونس نے صلح کی کوشش کی مگر یونس نے انکار کردیا۔
یونس خان واقعہ کے بعد دورہ زمبابوے میں الگ تھلگ رہے۔ ٹیم منیجر منصور رانا نے وطن واپسی پر پی سی بی کو منیجر رپورٹ میں واقعہ چھپا دیا۔