لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کی 100 بالز لیگ سے دستبردار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ڈیوٹی کے باعث انگلینڈ کی 100بالز لیگ سے دستبرداری کا اظہار کردیا۔ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے باعث ہنڈرڈ لیگ کی ٹیم برمنگھم فیونکس کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
برمنگھم فیونکس شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پر 2 جولائی کو وائلڈ کارڈ ڈرافٹنگ کرے گی۔ پاکستان سے شاداب خان،محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی دی 100 لیگ کے لئے سلیکٹ ہوئے ہیں۔ شاداب خان سدرن بریو، محمد عامر لندن سپرٹ جبکہ شاہین شاہ برمنگھم فیونکس کا حصہ تھے۔
شاداب خان کی بھی نیشنل ڈیوٹی کے باعث لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی محمد عامر لندن سپرٹ کی نمائندگی کرینگے۔ دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز 21 جولائی جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 اگست کو ہوگا۔