محمد عامر سلیکٹرز کو متاثر کیے بغیر قومی ٹیم میں کیسے واپسی کرینگے:وقار یونس

Published On 05 July,2021 04:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ عامر اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں نہیں جانتے تھا۔ محمد عامر سلیکٹرز کو متاثر کیے بغیر قومی ٹیم میں کیسے واپسی کرینگے۔

واضح رہے کہ وسیم خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے مرحلے سے پہلے برطانیہ میں محمد عامر کے گھر گئے تھے جہاں انہوں نے فاسٹ بائولر سے ان کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔

ورچوئل پریس کافرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میں اس ملاقات سے واقف نہیں تھا اور میڈیا کے ذریعے کی علم ہوا، وسیم خان پی سی بی کے سی ای او ہیں اور انہیں کسی سے بھی ملنے کا پورا حق حاصل ہے۔ عامر کے معاملے پر بہت ساری بات چیت ہوچکی ہے لیکن اگر وہ ریٹائرمنٹ واپس نہیں لینا چاہتے اور سلیکٹرز کو متاثر نہیں کرنا چاہتے تو پھر اس کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔

وقار یونس نے عامر پر زور دیا کہ یہ فرنچائز کرکٹ نہیں ہے۔ یہ میری کرکٹ نہیں ہے ، یہ عامر کی کرکٹ نہیں ہے، یہ فرنچائز کرکٹ نہیں بلکہ قومی ٹیم ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار انگلینڈ میں تیاری کیلئے موسم اچھا نہیں ملا، باؤلرز سے توقعات زیادہ ہیں، باؤلنگ اٹیک کم بیک کریگا، سخت گرمی سے نکل کر انگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں نمایاں کھیل دکھائیں گے، محمد حسنین اور شاداب خان سے بھی توقعات ہیں۔ ہم نے انگلینڈ اور سری لنکا سیریز کا بہت بغور جائزہ لیا انگلیش بلے بازوں کے خلاف اچھا حکمت عملی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان ٹیم مدد گار ہوگی، بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو یواے ای میں ایڈواٹیج ہوگا،
 

Advertisement