آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان

Published On 14 July,2021 07:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔ بابر اعظم کے سوا ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین شامل نہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 7ویں، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 8 ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا 10واں نمبر ہے۔ فخر زمان 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کےٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ 10 باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان کا پہلا نمبر، بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا 11 نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریزشمسی پہلے نمبر پر جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
 

Advertisement