چھوٹا بھائی شاہنواز دھانی کے نقش قدم پر چل پڑا

Published On 08 July,2021 09:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں اپنی دھاک بیٹھانے والے فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کے چھوٹے بھائی بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی طرف سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔

ویڈیو کے کیپشن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ شاہنواز دھانی کے چھوٹے بھائی کی باؤلنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، شاہنواز دھانی کے خاندان میں حقیقی طور پر ٹیلنٹ موجود ہے۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ اندرون سندھ میں کرکٹ کا حقیقی ٹیلنٹ ہے۔ با صلاحیت کھلاڑیوں کو کراچی آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہم انہیں اندرون سندھ میں ہی سہولیات فراہم کرینگے۔
 

Advertisement