لاہور: (ویب ڈیسک) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میں انگلش کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو9 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی بیٹنگ:
قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں ثاقب محمود نے امام الحق اور کپتان بابر اعظم کو پویلین بھیج دیا۔
What a start for England!
— ICC (@ICC) July 8, 2021
Saqib Mahmood has struck twice in the first over, sending both Imam-ul-Haq and Babar Azam back for a duck.#ENGvPAK | https://t.co/eXSo1NBXVi pic.twitter.com/cxnyOL005d
When you claim the prized wicket of the No.1 ODI batsman#ENGvPAK pic.twitter.com/fklNNIbGJy
— ICC (@ICC) July 8, 2021
تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری، بیٹسمین 13 رنز بناکر گریگورے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل کی بھی وکٹ ثاقب محمود نے لی، ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین نے 5 سکور بنائے۔
Another wicket for England
— ICC (@ICC) July 8, 2021
Mohammad Rizwan becomes Lewis Gregory s maiden ODI wicket #ENGvPAK | https://t.co/eXSo1NBXVipic.twitter.com/IPjyyVAVlO
Saqib Mahmood is on
— ICC (@ICC) July 8, 2021
The England paceman picks up his third wicket as Saud Shakeel is gone for five.
Pakistan are 26/4 after seven overs. #ENGvPAK | https://t.co/eXSo1NBXVi pic.twitter.com/BT39MXSgRh
اس دوران اوپنر فخر زمان اور صہیب مقصود کے درمیان اچھی شراکت داری بنی، دونوں کے درمیان 69 گیندوں پر 53 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ دونوں نے مشکل وقت میں وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ تاہم 79 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کی جلد بازی کے باعث صہیب رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 19 سکور بنائے تھے۔
A mix-up in the middle between Fakhar Zaman and Sohaib Maqsood cost Pakistan a wicket!
— ICC (@ICC) July 8, 2021
Maqsood is run out for 19.#ENGvPAK | https://t.co/eXSo1NBXVi pic.twitter.com/7sx5gq6g9d
فخرزمان کی اننگز 47 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھی، انہوں نے باری میں 6 چوکے لگائے۔ فہیم اشرف کی باری کا خاتمہ ثاقب محمود نے کیا۔ آل راؤنڈر صرف 5 سکور بنا سکے۔
— ICC (@ICC) July 8, 2021
— ICC (@ICC) July 8, 2021
دیگر بیٹسمینوں میں حسن علی 6، شاداب خان 30 ، شاہین آفریدی 21 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم 36 ویں اوورز میں 141 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ثاقب محمود نے چار، پارکنیسن اور اورٹن نے 2.2 شکار کیے۔
انگلش بیٹنگ:
142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فل سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے کیا، 22 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے سالٹ کو پویلین بھیج دیا۔
Shaheen Afridi provides the first breakthrough to Pakistan!
— ICC (@ICC) July 8, 2021
Phil Salt is caught in the slips for seven.#ENGvPAK | https://t.co/eXSo1NBXVi pic.twitter.com/ErFdiEwStl
اس کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ مالان اور زاک کرالے نے باؤلرز کو بےبس کر دیا اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔
انگلنیڈ کی ٹیم نے 22 ویں اوورز میں ہدف حاصل کیا۔ ڈیوڈ مالان 68 اور زاک کرالے نے 58 رنز بنائے۔ واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔
گرین شرٹس سکواڈ :
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف
انگلش سکواڈ:
فِل سالٹ، ڈیوڈ مالان، زاک کرالے، جیمز وینس، بین سٹوکس (کپتان) جان سمپسن، لیوئس گریگورے، کریگ اورٹن، کارس، ثاقب محمود، میٹ پارکنیسن۔