انگلینڈ کیخلاف دوسرا ون ڈے، لارڈز میں کم بیک کریں گے: شاہین آفریدی پر عزم

Published On 09 July,2021 04:59 pm

لاہور: (ویبب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد کہا ہے کہ دوسرے میچ کے دوران ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی بھی سیریزکا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔ کل ایک برا دن تھا، جو پرفارمنس رہی ہم اس سے بہت بہتر کی ٹیم ہیں، جب بھی میچ میں برا کھیلیں توسب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچز اوراینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچزمیں بہترکھیل سکیں، یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے، لارڈزکے میدان میں کم بیک کریں گے۔ لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ لارڈزکی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگاررہتی ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈزمیں اچھا سکور کیا تھا۔ میری کیرئیر بیسٹ باؤلنگ بھی لارڈز میں ہی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں پارٹنرشپ لگانے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فینز کی سپورٹ رہتی ہے۔ کارڈف میں بھی حوصلہ افزائی کے لیے کراؤڈ موجود تھا۔ امید ہے لندن میں بھی پاکستانی شائقینِ کرکٹ میچز دیکھنے آئیں گے۔
 

Advertisement