پاکستان کی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو 5 ٹی ٹونٹی میچز کی پیشکش

Published On 15 July,2021 05:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی میچز کھیلنے کا خواہشمند ہے۔ بورڈ کی طرف سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو 5 ٹی ٹونٹی میچز کی پیشکش کر دی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر میچوں میں اضافے کی آفر کی ہے۔
 

Advertisement