آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی بدستور برقرار

Published On 28 July,2021 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، بابراعظم کی حکمرانی بدستور برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ویرات کوہلی بدستور دوسری جبکہ روہت شرما تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کی روز ٹیلر، پانچویں پر ارون فنچ، چھٹی پر جونی بریسٹو، ساتویں پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، آٹھویں پر کوانٹن ڈی کک، نویں پر شائی ہوپ اور دسویں پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ہیں ۔

باؤلنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹرینٹ بولٹ پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، کرس ووکس چوتھے، مہدی الحسن پانچویں، میٹ ہنری چھٹے، جسپریت بمراہ ساتویں، مچل سٹارک آٹھویں، شکیب الحسن نویں اور کگیسو ربادا دسویں نمبر پر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی 13ہویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں ۔ افغانستان کے محمد نبی دوسرے، انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے ، افغانستان کے راشد خان چوتھے ، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر پانچویں، انگلینڈ کے بین سٹوک چھٹے ، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرانڈ ہوم ساتویں ، آٹھویں نمبر پر پاکستان کے عماد وسیم، نویں نمبر پر بھارت کے رویندرا جڈیجا جبکہ دسویں نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا ہیں۔