مظفر آباد: (ویب ڈیسک) سابق پروٹیز کرکٹ ٹیم کے اوپنر ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ مظفر آباد بہت خوبصورت جگہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ اوورسیزواریئرز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ہرشل گبز نے پاکستان آتے ہی اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہتے ہیں کہ مظفر آباد بہت خوبصورت جگہ ہے، وہ اپنے پاکستانی فینز سے ملنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے انہیں پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا۔
Thanks mate lovely to be here
— Herschelle Gibbs (@hershybru) August 7, 2021
انہوں نے کہا کہ کشمیری کے پی ایل کے مقابلے میں ہرشل گبز کو دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔
Welcome to Pakistan HerschelleGibbs! @hershybru Passionate Kashmiris are looking forward to witness a thriller at #KPLT20 pic.twitter.com/uNsv8t8wTP
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 7, 2021
ہرشل گبز نے خیرمقدم پر سینیٹر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے ہرشل گبز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور انھیں سنگین نتائج کی دمکیاں بھی دی تھیں۔