مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفر آباد میں کشمیر پریمئیر لیگ کا آغاز، محرم اور سیاسی سرگرمیاں کی سکیورٹی کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔
آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ سمری کے تحت پاک فوج، بم ڈسپوزل یونٹ، سنائفر ڈاگز موبائل جیمرز بھی بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گئی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے تحت وفاق رینجرز بھی تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔ سیکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔
آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے پاک فوج، رینجرز کی خدمات مانگی ہیں۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق کشمیر لیگ کے علاوہ سیاسی سرگرمیاں، محرم الحرام بھی ہے، اس صورتحال کے تناظر میں کوئیک رسپانس کے طور پر پاک فوج، رینجرز کی تعیناتی چاہتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی دستے 20 اگست تک تعینات کیے جائیں۔ سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لی جائے گی۔