ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: قومی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی اِن ایکشن

Published On 19 August,2021 10:56 am

جمیکا: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں تیز کر دیں۔ جمیکا میں بارش سےمتاثر ہونے والے ایک روزہ پریکٹس سیشن کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔

کیربینز کے دیس میں قومی شاہین بدھ کو اِن ایکشن ہوئے، جم کر پریکٹس کی، نیٹ میں بولنگ اور بیٹنگ کی خامیاں دور کیں۔ تین گھنٹے کے اس سیشن میں فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ٹیم پاکستان کو ایک صفر کا خسارہ ہے۔ قومی کھلاڑی جیت کر شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں۔ ڈراپ کیچز سمیت ہر خامی اور ناکامی کو بھلا کر میدان میں اترنے کا عزم ظاہر کیا۔

یاد رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 اگست سے جمیکا میں ہی شروع ہوگا۔
 

Advertisement