لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی کو تین سالہ معاہدے ختم ہونے کے بعد توسیع مل گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی کی مدت ملازمت رواں ماہ ختم ہونا تھی جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سابق کپتان رمیز راجہ کو اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے تاہم احسان مانی کو عہدے سے فارغ کرنے کی بجائے ان کے عہدے میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے احسان مانی نے مسلسل دوسرے روز ملاقات کی، ملاقات کے دوران معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی ہی رہیں گے۔ جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنرز کو کل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔