کیریبیئن پریمیئر لیگ: کرس گیل کے چھکے نے شیشہ توڑ دیا

Published On 27 August,2021 04:41 pm

جمیکا: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سٹار بیٹسمین کرس گیل نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں چھکا مار کر شیشہ توڑ دیا۔

یاد رہے کہ کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ 1999ء میں ڈیبیو کرنے والے سپر سٹار 41 سال کی عمر میں ناصرف ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے عروج پر ہیں۔ ٹوئٹر پر جانز نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ یونیورس باس کرس گیل کا اثر سی پی ایل 2021ء پر بھی ہوگیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس نیوس پیٹریوٹس اور بارباڈوس رائلز کے درمیان ہونے والے میچ میں کرس گیل زیادہ چوکے چھکے تو نہ مار سکے لیکن ایک بلند بالا شاٹ نے سب کو حیران کردیا ۔

میچ کے 5 ویں اوور کی چوتھی بال پر کرس گیل نے جیسن ہولڈر کو زوردار چھکا لگایا اور کمنٹری باکس کے نیچے کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیا۔
 

Advertisement