رمیز راجہ اور اسد علی کی بطور ممبر گورننگ بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 27 August,2021 03:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے رمیض راجہ اور اسد علی خان کو نامزد کر دیا۔ بورڈ آف گورنرز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے نامزدگی کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو بطور ممبران بورڈ آف گورنرز نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسد علی خان کو دوسری دفعہ بورڈ آف گورنر کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں ارکان کی نامزدگی تین سال کے لئے ہوگی۔ بورڈ آف گورنرز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کرے گا، گزشتہ روز احسان مانی نے پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لئے مزید توسیع لینے سے معذرت کی تھی۔