لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے سابق کرکٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعظم نے پیر کو رمیز راجہ اور احسان مانی سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔ اگلے روز احسان مانی نے دوبارہ وزیراعظم سے ملاقات کی اور مزید کام کرنے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام بطور گورننگ بورڈ ممبر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کر کے چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی اطلاع دی۔
غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کر لیا ہے۔ بہتری کا حصول ہدف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔