افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی

Published On 20 August,2021 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ون ڈے سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک طے شدہ3 میچوں کی ون ڈے سیریز کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے اور یہ سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے ۔

افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کر دیا گیا، ون ڈے سکواڈ کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہونا تھا۔ قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑیوں کا اعلان بھی التواء کا شکار ہوگیا۔ پی سی بی نے اکیس سے اٹھائیس اگست تک کیمپ پلان کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول اور ٹریول پلان کا انتظار ہے، پی سی بی کی جانب سے تمام معاملات افغانستان بورڈ کے اعلان کے ساتھ مشروط ہیں۔ افغانستان بورڈ کے اعلان سے قبل کیمپ اور ٹریول پلان بنا کر اضافی اخراجات نہیں کرنا چاہتے۔افغانستان بورڈ کے سیریز کے شیڈول کے اعلان اور ٹریول پلان تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ موخر کیا گیا ہے۔
 

Advertisement