ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

Published On 13 August,2021 02:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی، جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔

 

Advertisement