کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Published On 04 August,2021 12:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ ان کا ری ہیب پروگرام ستمبر تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے، جولائی سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی۔

عمر اکمل نے پی سی بی سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔