لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کی بھارتی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ پربھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑےناموں کے ساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا افسوسناک ہے۔
India’s politicisation of Cricket cannot be condemned enough. Depriving young Kashmiri players of the opportunity to share dressing room with big names in is unfortunate and regrettable.@hershybru @kpl_20 https://t.co/uOgRuMXqln
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) July 31, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہرشل گبز کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلاموقع نہیں کہ مودی حکومت نےکرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پرکشمیر لیگ میں حصہ نہ لینےکا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔
پہلا موقع نہیں کہ موڈی کی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو، ھرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔ https://t.co/IhI9OLe6u1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 31, 2021
دوسری طرف اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے، کے پی ایل میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کو عالمی سطح پر بےحد سراہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کاغیرملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ بھارتی حکمران کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہیں۔ بھارت کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے روک رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔