پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published On 09 August,2021 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گے۔

پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے نو ٹورنامنٹس میں 220 میچز کھیلے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ستمبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی سیزن کے دوران ہی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہو گی۔ ہی سی بی دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے میچز ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل نہیں ہیں، دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ 16 جولائی کو شروع ہوا اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

پی سی بی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی، ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا، مزید 12 ٹیمیں نیشنل انڈر 16 کپ میں 8 سے 19 مارچ تک 31 میچ کھیلیں گی۔

راولپنڈی سنگل لیگ مقابلوں کی میزبانی کر ے گا۔ کورونا کے باعث ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے، یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔