لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہميں بیرون ملک میں اپنا ٹیسٹ ریکارڈ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کوشش ہے ٹيم کو ٹيسٹ چيمپئن شپ جتواؤں۔
سابق کپتان اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ ارشد نديم کےليے نيک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ميری دعاہے ارشدپاکستان کے ليے ميڈل لے کر آئيں، کوشش کريں گے ارشدکا فائنل مقابلہ ديکھيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹيسٹ ميچز ہميں کم مل رہے ہيں، افسوس ہوتا ہے کہ ہميں کم ٹيسٹ ميچ ملتے ہيں، کوشش کريں گے ورلڈ ٹيسٹ چيمپئن شپ کا اچھا آغاز کريں، اچھا آغاز ضروری ہے اگر آغاز اچھا ہو گا تو آگے فائدہ ملے گا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ کنڈيشنزکا ہر ٹيم کو فائدہ ہوتا ہے، ويسٹ انڈيز کے پاس اچھے تجربے کار باؤلر ہيں، ويسٹ انڈيزہوم گراؤنڈ پر مضبوط حريف ہوتی ہے، ہر سيريز ميں يہی سوچتے ہيں کہ سنچری کريں، کوشش ہو گی کہ دو ميچزہيں تو دونوں ميچزميں سنچری کريں۔
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہميں بیرون ملک میں اپنا ٹیسٹ ریکارڈ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کنڈيشنز کے حساب سے کھيلنے کی کوشش کريں گے، کيريئرميں فوکس ہے کہ ٹيم کو ٹيسٹ چيمپئن شپ جتواؤ، لوگ بول بول کر ٹيسٹ کرکٹ ختم نہ کرديں ويسے ختم نہيں ہوگا، ہمارےاطراف ميں ايسالگتاہےکہ ٹيسٹ کرکٹ ختم ہی نہ ہوجائے۔