پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی، تصدیق ہوگئی، ٹریننگ کا آغاز

Published On 18 August,2021 06:16 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے دارالحکومت کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

دوسری جانب افغان بورڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی ہے جبکہ یہ سیریز سری لنکا میں کھیلے جائے گی۔
 

Advertisement