پی سی بی کا افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے قبل لاہور میں کیمپ لگانے کا فیصلہ

Published On 18 August,2021 03:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے قبل لاہور میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کا انتظارہے، دونوں ممالک کے دمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے جائیں گے، افغانستان کی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز سری لنکا میں کھیلنا چاہتی ہے، قومی ٹیم کے کپتان سمیت کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے واپسی پر کیمپ جوائن کریں گے، 20 اگست کو ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

لاہور پہنچنے پر کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی، 21 کو کیمپ شروع ہو گا، شیڈول میں تاخیر ہوئی تو کیمپ مزید دودن کے لئے بڑھا دیا جائے گا۔
 

Advertisement