پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021ء کیلئے کوچز کا اعلان کر دیا

Published On 20 August,2021 05:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 266 میچز پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 42 ٹیموں کے کوچز کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ تقرریاں مکمل طور پر پرفارمنس کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد کی گئیں ہیں، متعدد کوچز جن کی کارکردگی اطمینان بخش تھی انہیں ترقی سے نوازا گیا ہے جبکہ کچھ کوچز کو مختلف سطحوں پر ہیڈ کوچنگ کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔

2020-21ء کے سیزن میں خیبر پختونخوا کو تینوں ٹائٹل قائد اعظم ٹرافی، نیشنل ٹی 20 کپ اور پاکستان کپ میں جیت میں کردار ادا کرنے والے پاکستان کے سابق آل رانڈر عبدالرزاق کو سنٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون کے کوچنگ سٹاف کی قیادت سونپی گئی ہے۔

سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر اکرم رضا اور ہمایوں فرحت شامل ہیں دونوں کو سنٹرل پنجاب کے سیکنڈ الیون کوچنگ سیٹ اپ سے فرسٹ الیون میں بطور اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچز ترقی دی گئی۔

گزشتہ سیزن میں سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی کوچنگ کرنے والے شاہد انور کو سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اعزاز چیمہ اور عرفان فاضل اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہیں۔

ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے لیے عبدالرحمن سدرن پنجاب کوچنگ سٹاف کی سربراہی کے بعد خیبر پختونخوا ہ کی ٹیم کی کوچنگ کریں گئے۔ ان کے ساتھ تجربہ کار کوچ رفعت اللہ مہمند اور محمد صدیق ا معاون اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہیں۔

اعجاز احمد جونیئر کو ناردرن فرسٹ الیون ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق بیٹسمین باسط علی اور فیصل اقبال سندھ اور بلوچستان فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔

سندھ میں محمد مسرور نے اقبال امام کی جگہ اسسٹنٹ کوچ اور حنیف ملک گزشتہ سیزن میں سندھ انڈر 19 کے اسسٹنٹ کوچ رہے ہیں ،اب وہ فرسٹ الیون ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ اور جنوبی پنجاب کے U19 اور U16 کے ہیڈ کوچ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گئے۔ حسین کھوسہ بلوچستان فرسٹ الیون کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن نے جانچ کے عمل کی نگرانی کی ، جس کے بعد انہوں نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو اپنی سفارشات پیش کیں جسے چیف ایگزیکٹو نے منظور کیا۔

Advertisement