شاہد آفریدی نے فواد عالم کو دوسروں کیلئے بہترین مثال قرار دے دیا

Published On 23 August,2021 04:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو دوسروں کیلئے بہترین مثال قرار دے دیا۔

جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابلِ شکست 124 رنز سکور کرنے والے فواد عالم کیلئے شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ 5ویں ٹیسٹ سنچری کی مبارکباد دی۔

ٹوٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ صبر اور تحمل مزاجی کا سفر فواد عالم نے خوب طے کیا، فواد نے ہمیشہ اپنے بلّے سے ناقدین کے منہ بند کروائے۔ اب اس طویل سفر کے بعد فواد عالم آخر کار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، فواد دوسرے لوگوں کیلئے بہترین مثال ہیں۔
 

Advertisement