لاہور: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئر پورٹ کی خراب صورتحال کے باعث افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان بورڈ حکام ویزوں کیلئے پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو اب تک پاکستانی ویزے جاری کچھ پاسپورٹ شام تک سفارت خانے جمع ہونگے، افغان ٹیم پلان اے کے تحت براستہ طورخم، پشاور، اسلام آباد ائیرپورٹ آئے گی۔ براستہ دبئی افغان ٹیم کولمبو روانہ ہوگی۔
پلان بی کے مطابق افغان ٹیم حکام کا پی آئی اے سے بھی رابطہ،کابل ایئرپورٹ سے اسلام آباد تک ائرلیفٹ کی پاسبیلٹی پوچھیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔