بھارت نواز رمیز کو چیئرمین بنانا درست نہیں: سرفراز نواز

Published On 01 September,2021 12:36 pm

لندن:(روزنامہ دنیا) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہو گا،رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔سرفراز نواز کے مطابق رمیز راجہ کی جگہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس اور جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے کیوں کہ کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبورہو گئے ہیں۔ سرفرازنوازکااحسان مانی کے بطور چیئرمین مزید کام کرنے سے متعلق انکار پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان مانی کو عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔
 

Advertisement