برطانوی کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Published On 27 September,2021 06:55 pm

لندن:(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل ٹٰیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ  کرک انفو  کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے 64ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد طویل ترین کرکٹ مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر ٹیسٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنی توجہ ون ڈے اور ٹی ٹی 20 کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔

ویب سائٹ کی جانب سے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ معین علی آنے والے مہینوں میں گھر سے دور رہنے کے حوالے سے بھی پریشان ہیں کیونکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشز سکواڈ دونوں کے ممبر ہیں ۔

یاد رہے کہ برطانوی کرکٹر اس وقت وقت متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔

معین علی نے انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کو اپنے حالیہ فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ34 سالہ معین علی نے انگلینڈ کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 2 ہزار 914 رنز بنائے ہیں جبکہ اُن کی اوسط تقریباً 28.29 رہی ہے ۔ 64 ٹیسٹ میچوں میں معین علی کا بہترین سکور 155 رنز ناٹ آؤٹ رہا ۔ اس کے علاوہ برطانوی کھلاڑی نے 195 ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
 

Advertisement