سی پیک سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو اسد عمر کا کرارا جواب

سی پیک سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو اسد عمر کا کرارا جواب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چینی سفیر نونگ رونگ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور چند روز قبل ہونے والی 10 ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی (جے سی سی) سے متعلق ایک بہترین اور اور تفصیلی انٹرویو دیا۔

اپنے ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے لکھا کہ جو لوگ سی پیک سے متعلق حقائق جاننا چاہتے ہیں وہ اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں، تاکہ اقتصادی راہداری سے متعلق پھیلنے والی منفی اور جعلی خبریں کا قلع قمع کیا جائے۔