لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹی 20کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں سرفراز احمد کے 54رنز رائیگاں گئے اور سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 8وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا۔
نیشنل ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس کے 19ویں میچ میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کا 129رنز کا ہدف 15اعشاریہ 4اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 131سکور بنا کر حاصل کرلیا۔
سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے،کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ ناقابل شکست 54رنز بنائے،احسن علی 23،دانش عزیز20 اور انور علی 20سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،فہیم اشرف نے 2،حسن علی نے 2 اور وہاب ریاض،عثمان قادر نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔
129رنز کا ہدف سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،حسین طلعت 68اور شعیب ملک 40رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ احمد شہزاد نے 20رنز کی اننگز کھیلی۔
فاتح ٹیم کے حسین طلعت کو 1چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر 68رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔