نیشنل ٹی 20 کپ: خیبرپختونخوا نے سندھ کو پچھاڑ دیا

Published On 09 October,2021 10:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو پچھاڑ دیا۔ فتح گر اننگز کھیلنے پر افتخار احمد مرد میدان قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے 25 ویں میچ میں سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی ، انور علی 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ افتخار احمد نے 2 جبکہ نیاز خان اور آصف آفریدی نے 1.1 وکٹ حاصل کی۔

153 رنز کا ہدف خیبرپختونخوا نے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 55 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ زاہد محمود اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افتخار احمد کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 

Advertisement