لاہور:(ویب ڈیسک)نیشنل ٹی 20کپ میں شرجیل خان کی جارحانہ سنچری کی بدولت سندھ نے سدرن پنجاب کو 45رنز سے مات دیدی۔
قذافی سٹیڈٰم لاہور میں قومی ٹی 20کرکٹ کپ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے 24ویں میچ میں سندھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،شرجیل خان نے 56گیندوں پر جارحانہ اننگزکھیلتے ہوئے 101سکور کی اننگز کھیلی،سدرن کے نعیم شاہ اورمحمد عمران نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم197رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18اعشاریہ 5اوورز میں 151سکور بناکر آل آؤٹ ہوگئی،طیب طاہر نے سب سے زیادہ 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد عمران 29اور کپتان عامر یاسمین 27رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،رومان رئیس نے 3،انور علی،دانش عزیز اور زاہد محمود نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ میں 56گیندوں کھیل کر 4چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے 101رنز بنانے پر شرجیل خان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021