شعیب ملک 11 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے ایشیا کے پہلے بیٹر

Published On 08 October,2021 11:59 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین کرکٹر بن گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹونٹی میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے جنوبی پنجاب کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔شعیب ملک 11 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے ایشین ہیں جبکہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنیوالے پہلے نان کیربیئن پلیئر بھی ہیں۔

شعیب ملک سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والے دونوں کرکٹرز کرس گیل اور کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھتے ہیں ۔
 

Advertisement