لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹی 20کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم ناردرن کو شکست دے کر فائنل داخل ہوگئی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن کو خیبر پختونخوا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے،ذیشان ملک نے سب سے زیادہ 29رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ناصر نواز 27اور علی عمران 24رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،ارشد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
157رنز کا ہدف کپتان افتخار احمد کی 17 بالز پر دھواں دار 45 رنز کی اننگز کی بدولت خیبر پختونخوا نے 19اعشاریہ1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنا کر حاصل کرلیا۔
افتخار احمد نے 4 چوکے اور 3 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ٹیم کو فتح دلوائی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
17گیندوں پر 45رنز اور ایک وکٹ حاصل کرنے سمیت 2کیچ لینے پر کپتان افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2021