لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے گھر خوشیوں کا سماں بندھ گیا کیونکہ کپتان اپنی 27ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ چکی ہے،جبکہ قومی ٹیم کے کپتان کے لئے آج خوشی کا دن ہے اور وہ اپنی 27ویں سالگرہ منارہے ہیں،یاد رہے کہ بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
بابر اعظم نے مئی 2015 میں لاہور میں کھیلی جانے والی پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا ، ان کے متاثر کن ڈیبیو نے ان کیلئے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھول دیے جہاں انہوں نے نمایاں مقام بنا رکھا ہے ۔ زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 54 رنز بنا ڈالے ۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 15, 2021
کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔ پاکستان ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ دبئی جاتے ہوئے منائی اور ہزاروں فٹ بلندی پر بابر اعظم سے طیارے میں کیک کٹوایا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انہوں نے پہلے ون ڈے میچ میں 100 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 62 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ، ان کی اس شاندار بلے بازی نے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
An ODI batting average of 56.92, the second-highest among those with 2000+ runs
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 15, 2021
The fastest (by innings) to 2000 T20I runs and 7000 T20 runs #OnThisDay A happy 27th birthday to @babarazam258, currently one of the best all-format batters in the world and captain pic.twitter.com/X9dSVX0P9f
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم مداحوں کے لئے سالگرہ کی ٹریٹ کے طور پر ان کی بہترین شاٹس کے کلپس کو شیئر کیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
گزشتہ ماہ قومی ٹی 20کپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑا تھا۔
سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 6 ٹی 20سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے جبکہ انہوں نےبھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 300اننگز کھیل کر محض 5ٹی 20سنچریاں سکور کیں۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کا نیا اعزاز،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
اگر دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تب بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی قائد سے آگے ہیں،قومی ہیرو نے ٹی 20میں 185اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بھارتی کپتان اور ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے بازکو بھی پیچھے چھوڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی نہ کرس گیل،بابر اعظم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فہرست جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑا۔