دبئی:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کو مذہب کا درجہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں 29سال بعد پہلی مرتبہ 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔
میچ میں فتح کے بعد گرین شرٹس کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ گذشتہ رات پاکستان نے بھارت کے خلاف جادوئی فتح اپنے نام کی جبکہ میچ ختم ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی سمیت بھارتی کھلاڑیوں کا مبارک دینا زبردست تھا۔
یاد رہے کہ بھارت کی شکست کے بعد انتہاپسندوں نے کرکٹر محمد شامی کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے۔
محمد شامی کو مسلمان ہونے کے ناطے ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا، سوشل میڈیا پر محمد شامی کے خلاف مہم چلائی گئی اور انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی۔
ہندوانتہا پسندوں نے محمد شامی کو بھارتی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔