بابر اعظم کرکٹ میں 'آؤٹ' ہونے کے قانون کو تبدیل کرنے کے خواہشمند

Published On 26 October,2021 05:23 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کرکٹ کی دنیا میں 'آؤٹ' کے قانون کو تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کرکٹ میں وہ کون سا ایسا قانون ہے جس کو آپ تبدیل کرنا چاہیں گے؟ سوال کا جواب بابر اعظم نے خوشگوار موڈ میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ میچوں میں آؤٹ ہونے کے قانون کو تبدیل کرنا چاہیں گےاور ہمیشہ ناٹ آؤٹ ہی رہنا پسند کریں گے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ باؤلرز کا گیم ہے اور ٹورنامنٹ ہمیشہ باؤلرز ہی جتواتے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پاکستانی واحد بیٹر ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں بطور کھلاڑی 12میچوں اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ دار رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی ۔
 

Advertisement